کرم: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عنایت الرحمان کاپاک آرمی کی جانب سے نئے تعمیر شدہ سول ڈسپنسری کا دورہ

پشاور:ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرلوئر اینڈ سنٹرل کرم ڈاکٹر عنایت الرحمان نے سنٹرل کرم کے دور دراز علاقے وام کلے اور مواز کلے کا دورہ کیا جہاں پر انہوں پاک آرمی (آر آر یو پراجیکٹ ) کی جانب سے نئے تعمیر شدہ سول ڈسپنسری کا معا ئنہ کیا۔یاد رہے کہ اس علاقے میں یہ پہلی ہیلتھ فیسیلیٹی ہے جو عوام کیلئے کھول دی جائی گی۔اس جنت نظیر علاقے میں نہ کوئی سکول ہے اور نہصحت کی سہولیات۔یہ علاقہ ضلع اورکزئی اور ضلع کرم کے بارڈر پر واقع ہے ۔اس موقع پر ان کے ساتھ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عارف علی ،ڈاکٹر ولید اقبال اور پاک آرمی کے کیپٹن عمر بھی موجود تھے ۔