ضلع خیبر کی تاریخ میں پہلی خاتون ایم پی اے 6 کمیٹیوں کی ممبر منتخب

لنڈیکوتل: ضلع خیبرکی تاریخ میں پہلی بارخاتون ممبر صوبائی اسمبلی بصیرت شنواری نے صوبائی اسمبلی کی 6قائمہ کمیٹیوں کی ممبر منتخب ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔بصیرت خان نے ضم اضلاع میں یہ اعزاز بھی حاصل کرلیا کہ وہ بیک وقت صوبائی اسمبلی کی 6قائمہ کمیٹیوں کی ممبر بنی۔ان قائمہ کمیٹیوں میں محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ،لوکل گورنمنٹ الیکشن اینڈ رورل ڈویلپمنٹ،پاپولیشن ویلفیئر،زکواۃ و عشر اینڈ وومن ڈویلپمنٹ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ہاؤس اینڈ لائبریری شامل ہیں۔ایم پی اے بصیرت خان شنواری ان تمام قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں بحیثیت ممبر شرکت کریگی اور اپنے ضلع کے عوام کے مختلف مسائل کی نشاندہی کر کے انکے حل کیلئے کردار ادا کریں گے۔