ضلع کرم میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے جرگے کا انعقاد

کرم:ضلع کرم میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے بالش خیل فورٹ میں کرم مشران کا متفقہ جرگے کا دوسرا سیشن منعقد ہوا۔ جس میں ضلع کرم میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور محرم الحرام کو خیر وخیریت سے اختتام پذیر ہونے کے حوالے سے تفصیلی گفت وشنید کی گئی۔ کرم مشران نے متفقہ طور تین ماہ تک “امن تیگہ” رکھ دیا۔ “امن تیگہ” کے دوران محرم الحرام، عاشوراور ربیع الاول کے دوران باہمی اتفاق و اتحاد اور مسائل کا لائحہ عمل تیار کرینگے۔ بعد از محرم الحرام اور ربیع الاول ڈسٹرکٹ کرم میں باقی مسئلوں پر غور کرینگے اور مری معاہدہ کے تحت ان مسائل کا حل نکالیں گے۔ اس دوران مشران ضلع کرم اور سیکرٹری انجمنِ حسینیہ حاجی سردار حسین اور حاجی سلیم خان صدہ، سابق سنیٹر رشید خان اور چیدہ مشران نے ضلع کرم میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر کرم شاہ فہد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔ کہ محرم الحرام کے دوران اور بعد از محرم آپ مشران کے تعاون سے پیش آنے مسائل کا باہمی صلاح و مشورے سےحل نکال کر اس پر عمل درآمد کرینگے۔مشران کرم نے ڈپٹی کمشنر کرم کو ہرقسم کی تعاون کی یقین دہانی دی۔ جرگے کے بعد ملک کی سلامتی وبقا اور ضلع کرم میں محرم، چہلم اور ربیع الاول امن وامان سے اختتام پذیر ہونے کیلیے خصوصی دعائیں مانگیں گئیں۔جرگے میں ڈپٹی کمشنر کرم سمیت کمانڈر 73بریگیڈ،کمانڈنٹ کرم ملیشیاء، ڈی پی او کرم، اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر،سیکرٹری ٹو ایم این اے،سیکرٹری ٹوایم پی اے، سیکرٹری انجمن حسینیہ، ریپ تحریک حسینی، سیکرٹری ٹو سنیٹر،سابقہ پارلیمنٹرین اور قبائلی چیدہ چیدہ مشران نے شرکت کی۔