لنڈی کوتل میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت صفائی مہم کا افتتاح

خیبر: ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت صفائی مہم کا افتتاح،اس موقع پر ٹی ایم اے سمیت بازار معززین نے شرکت کی۔ بازار میں صفائی مہم کا باقاعدہ طور پر افتتاح کردیا گیا ہے جو کہ جاری رہے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ صفائی صورتحال کو مزید نکھار اور بہتر بنانے کے لئے بروقت اقدامات اٹھائیں جائینگے اور اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ سمیت علاقہ عمائدین،تاجر برادری اور عوام کو شامل کیا جائیگا اور مختلف جگہوں پر صفائی کے بارے میں بینرز اور پمفلٹ آویزاں کئے جائینگے تاکہ لنڈی کوتل تحصیل کو صوبائی حکومت کے وژن کے مطابق بہتربنایا جاسکیں۔