باجوڑ نرسنگ سکول بہت جلد طالبات کیلئے کھول دیا جا ئیگا ، ڈاکٹر ذاکر حسین

باجوڑ:ڈا ئر یکٹر جنرل پی ایچ ایس اے، ڈپٹی ڈا ئریکٹر ایڈمن ڈاکٹر ذاکر حسین نے دیگر عملے کیساتھ باجوڑ ہستال کا دورہ کیا۔ڈاکٹر وزیر خان صافی ایم ایس، ڈاکٹر عدنان ڈی ایچ او اور ڈاکٹر نصیب گل ڈی ایم ایس نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ اور ہر قسم کا تعاون پیش کیا۔ مہمانوں نے نرسنگ سکول اور ھاسٹل کا تفصیلی معا ئنہ کیا۔ ڈاکٹر ذاکر حسین نے بتایا کے نرسنگ سکول کو بہت جلد عملہ فراہم کرکے طلبا کیلئے کھول دیا جاےگا۔ جس سے باجوڑ کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع کے ذ ہین طالبات باجوڑ میں نرسنگ کورس کر سکیں گے۔ نر سنگ سکول باجو ڑ ہسپتال کا ایک اور سنگ میل ہے جو بہت جلد طالبات کیلئے کھول دیا جایگا۔