وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے ضلع خیبر میں تعمیر شدہ روڈ کا افتتاح کر دیا

خیبر:وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے ضلع خیبر لنڈیکوتل بسید خیل میں نئے تعمیر شدہ 3 کلو میٹر روڈ کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر انکے ہمراہ پی ٹی آئی کے سابقہ صوبائی امیدوار پی کے 106 حاجی امیر محمد خان آفریدی،پرسنل سیکرٹری حاجی حمید اللہ آفریدی،ایکیسئن عظمت علی اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر وفاقی وزیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہیں کیونکہ اس سے ایک تو وقت کی بچت ہوتی ہے تو دوسری جانب آمدو ر فت میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ اس سڑک کی تعمیر سے مقامی افراد کو بہت فائدہ پہنچے گا اور ضلع خیبر حلقہ این اے 43 میں اس طرح کے سڑکوں کی تعمیر یقینی بنارہے ہیں۔