ضلع اورکزئی میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا

اورکزئی :ضلع اورکزئی میں بھی سرسبز شاداب پاکستان شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او اورکزئی نثار احمد نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ہمیں شجر کاری کی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر ملک کو موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بچانا ہے اور عوام کو صحت مندانہ ماحول فراہم کرنا ہے۔شجر کاری کی کامیاب مہم کا آغاز کر دیا ہے اور اس شجر کاری مہم کو کامیابی سے ہم کنار کرنے کیلئے اورکزئی پولیس صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کے شانہ بشانہ اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔اس موقع پر ڈی پی او نے اورکزئی کی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ شجر کاری کی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ہر فرد ضروردو ُپودے لگا کر اس کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔