کسی کو انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ، اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل

خیبر:ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل محمد عمران کا لنڈیکوتل بازار میں واقع لیبارٹریوں کا دورہ۔اسسٹنٹ کمشنر نے زائد المیعاد اشیاء اور ضروری دستاویزات کا جائزہ لیا۔عوامی شکایات موصول ہوئی تھی کہ بازار میں کام کرنے والے لیبارٹریوں کا معیار محکمہ صحت کے اصولوں کے مطابق نہیں ہے جس پر کارروائی کی گئی۔زائد المیاد اشیاء اور محکمہ صحت کے اصولو ں کی پاسداری نہ کرنے پر 2 مالکان کو گرفتار کرلیا گیا جن کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ بازار میں کسی کو انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔