باجوڑ: فرنٹیئر کور کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی جوان کے قتل میں ملوث دہشتگرد ہلاک

باجوڑ: ایف سی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک انتہائی مطلوب دہشتگرد لائق جان ہلاک ہوگیا ، باجوڑ کی تحصیل چار منگ میں ایف سی گشت کے دوران مشکوک سرگرمی محسوس کی ، جس پر گواٹی اور چار منگ کے درمیان گشت کرنے والی ایف سی پارٹی پر دہشتگرد نے فائرنگ شروع کردی۔ ایف سی کی جوابی کاروائی میں دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔یاد رہے دہشتگرد لائق جان دہشگرد کمانڈر عبداللہ کے بھائی ہیں اور یہ ایف سی جوان کے قتل میں بھی ملوث تھا۔ ایف سی نے لائق جان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی قبضے میں لیا جو باجوڑ میں تخریب کاری کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔