ضلع مہمند میں قبائلی اضلاع کے پہلے چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کا قیام

مہمند : قبائلی ضلع مہمندمیں ضم شدہ اضلاع کے پہلے چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کا قیام، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ باقاعدہ افتتاح کرینگے۔قبائلی ضلع مہمند میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج آفس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کیلئے ضلع مہمند سے چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کا قیام عمل میں لایاجارہا ہے جو ضم شدہ اضلاع کا پہلا چائلڈ پروٹیکشن کورٹ ہو گا۔