خیبر : ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جمرودنے ملاگوری میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

پشاور:وزیر اعظم عمران خان ،وزیراعلی محمود خان ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر کی خصوصی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جمرود آفتاب احمد نے باقاعدہ طور پر ملاگوری تحصیل میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ۔جس میں علاقائی مشران نے بھر پور شرکت کی اور مہم کو کامیاب بنانے کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔