حکومت قبائلی اضلاع میں بجلی سے متعلق مسائل کے حل کیلئے خصوصی توجہ دے رہی ہے ، مشتاق غنی

پشاور:اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمدغنی کی ہدایت پر پیسکو چیف انجینئر عبدالجبار اور پیسکو کے دیگر اعلی حکام اسمبلی طلب سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کی ہدایت پر ارکان اسمبلی خیبر پختونخوا کے بجلی سے متعلق مسائل کے حل کے لیے اسمبلی میں ہیلپ ڈیسک قائم کردیا گیا ہے. اسپیکر اسمبلی کا کہنا ہے کہ بجلی سے متعلق مسائل کے حل کے لیے وفاقی وزیر پانی و بجلی عمر ایوب کو بھی اسمبلی آنے کی دعوت دی جائے گی تاکہ ارکان اسمبلی اپنے مسائل ان کے سامنے بیان کرسکیں، حکومت ضم شدہ قبائلی اضلاع میں بھی بجلی سے متعلق مسائل کے حل کے لیے توجہ دے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجلی سے متعلق بلائے گئے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پیسکو چیف ایگزیکٹو انجنیئر عبدالجباراور پیسکو افسران اسپیکر کی ہدایت پر اجلاس میں شریک ہوئے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی اور دیگر ارکان اسمبلی نے پیسکو چیف کو اپنے حلقوں سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا اور چیف ایگزیکٹو پیسکو نے موقع پر مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے. اسپیکر مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا کہ بجلی لوڈشیڈنگ سے متعلق ارکان اسمبلی کی شکایات رہتی ہیں اور ان مسائل کو ایوان میں بھی اٹھایا جاتا ہے اسی لیے پیسکو چیف ایگزیکٹو کو دعوت دی گئی کہ ارکان اسمبلی انھیں اپنے مسائل سے آگاہ کریں ، ارکان اسمبلی کے مسائل کے حل کے لیے اسمبلی میں ہیلپ ڈیسک قائم کیا جارہا ہے اور سپیشل سیکرٹری سید وقار شاہ فوکل پرسن ہونگے .