ضلع خیبر میں شجر کاری مہم کو کامیاب بنائینگے ، اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل

خیبر :ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل عمران خان کا شجر کاری مہم کے سلسلے میں محکمہ جنگلات حکام کے ہمراہ پیروخیل اور مختیار خیل کا دورہ۔اس موقع پر فارسٹ افسر لنڈیکوتل فلک ناز ودیگر بھی ہمراہ تھے۔اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف علاقوں میں آئندہ آنے والے شجر کاری مہم کے لئے جائے وقوعہ اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے ہمراہ شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینگے اور بڑی تعداد میں پودیں لگاکر اس مہم کو کامیاب بنائینگے۔ مزید کہا کہ پودیں لگاناصدقہ جاریہ ہے اور اس کا خیال رکھنا ہم سب اولین کی ترجیح ہے جس کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا۔