کشمیر کی آزادی ، قبائلی پشتون بھارتی فوج سے لڑنے کیلئے تیار

شمالی وزیرستان: پورے ملک کی طرح قبائلی اضلاع میں بھی یوم استحصال کشمیر منایا گیا، وزیرستان میں ‏یوم استحصال کشمیرریلی کی قیادت ضلعی انتظامی آفیسرزاورقبائلی مشران نے کی۔اس موقع پر قبائلی پشتونوں نےبھارت کے خلاف مردہ بادکےشدید نعرے بازی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائیں، قبائلی عمائدین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ بھارت کومقبوضہ کشمیرمیں ظلم کاحساب دیناہوگا،کشمیریوں پربھارتی ظلم وجبرپرعالمی برادری کونوٹس لینا چاہیئے،کشمیریوں کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،ہم قبائل ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کا آخری فیصلہ کشمیر کی آزادی تک ہے،وزیرستان کا قبائلی پشتون اپنے بزرگوں کی طرح ایک دفعہ پھر کشمیر کی آزادی کے لئے بھارتی فوج سے لڑنے کے لئے تیار ہے ، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لائن آف کنٹرول پار کرنے کی اجازت دیں۔