کرم:پی ڈی ایم اے اورضلعی انتطامیہ اپنے قبائلی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ

کرم:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم عصمت اللہ ہمراہِ پی ڈی ایم اے کواڈینیٹر مجاہد علی اور ڈی ایس پی پولیس نجف علی نے پہاڑی علاقے سپینہ شگہ سید کرم اپر کرم کا دورہ کیا۔ جہاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ نے دو دن پہلے گاوں سپینہ شگہ میں ژالہ باری سے جاں بحق ہونے والے تین بچوں کے والد کو تین تین لاکھ روپے یعنی ٹوٹل نو لاکھ روپے کا امدادی چیک حوالے کیا۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بچوں لواحقین کو روزمرہ استعمال کے اشیاء سپرد کئے اور غمزدہ خاندان کو ہرقسم کی تعاون کی یقین دہانی کروائی۔بعد میں میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے اے ڈی سی عصمت اللہ نے کہا کہ اس خاندان کا نقصان بہت بڑا ہے ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے ان کے ساتھ غم کی اس گھڑی میں برابر کی شریک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ امداد ان کے غم کا نعم البدل نہیں ہوسکتا لیکن ہم نے کوشش کی ہے کہ ان کی تکلیف کو کم کیا جا سکے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتطامیہ مصیبت کی ہر گھڑی میں اپنے قبائلی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور قدرتی افات کی سختی کو کم سے کم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ۔