شمالی وزیرستان:ڈی ایچ اوڈاکٹر اسرار الحق کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرعلی کا دورہ

پشاور:ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر نارتھ وزیرستان ڈاکٹر اسرار الحق نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرعلی کا دورہ کیا اور ہسپتال میں طبی عملے کی نائٹ شفٹ ڈیوٹی کا معائنہ کیا۔ انھوں نے عملے کی حاضری چیک کی، مختلف سیکشن کا معائنہ کیا، مریضوں سے ملیں، لیبارٹری اور ایکسرے مشین چیک کیئے اور ہسپتال کے متعلقہ حکام کو ہسپتال کی صفائی اور وقت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔