ضلع خیبر میں مقبوضہ کشمیرکے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

خیبر: ملک بھر کی طرح ضلع خیبر میں مقبوضہ کشمیرکے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم استحصال جوش و جذبے سے منایا گیا.تفصیلات کے مطابقضلع خیبر لنڈیکوتل پاک افغان شاہراہ چروازئے کے مقام پر مقبوضہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال منایا گیا. یوم استحصال تقریب میں ضلعی انتظامیہ لنڈی کوتل کے اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسلام ممبر صوبائی اسمبلی ویلسن وزیر. ممبر صوبائی اسمبلی شفیق شیر آفریدی. ٹی ایم اے کے آفیسر شہباز خان. پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی ضرب اللہ شینواری. عظمت علی شینواری کے علاوہ علاقے کے مشران طلباء اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال کے موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا شہہ رگ ہیں اور پاکستان کا حصہ ہیں انہوں نے کیا کہ کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم اور بربریت کی بھرپور مزمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ اور دیگر ممالک کشمیری مسلمانوں کے آزادی اور حقوق دے اور وہاں پر جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لیا جائے مقررین نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے اور اس ضمن میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے کشمیری مسلمانوں کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گا مقررین نے لنڈی کو تل پاک افغان شاہراہ پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے یوم استحصال کے موقع پر ریلی نکالی گئی جس میں نعرے لگا دئے گئے کشمیر بنے پاکستان. پاکستان زندہ باد. پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا دئے گئے اور بعد میں مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں آزادی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئے۔