ضلع باجوڑ کے غیور عوام جدوجہد آزادی میں کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، محمد فیاض شیرپاؤ

باجوڑ:5 اگست 2020 یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ضلع باجوڑمیں ایک بڑی ریلی ڈپٹی کمشنر آفس تا سیول کالونی خار چوک تک نکالی گئی. ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر محمد فیاض خان شیرپاؤ نے کی .ریلی میں لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان سول سوسائٹی, سرکاری اداروں کے اہلکاروں, میڈیا کے نمائندوں ,سیاسی جماعتوں کے کارکنوں, اور شہریوں سمیت ہر مکتبہ فکر کے افراد نے ریلی میں بھرپور شرکت کرکے اپنے کشمیر بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا. ڈپٹی کمشنر محمد فیاض خان شیرپاؤ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اور ضلع باجوڑ کے غیور عوام جدوجہد آزادی میں کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں. انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج کے مظالم بھی کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکے. کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور انشاء اللہ بہت جلد آزاد ہوگا.ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان سول سوسائٹی, سرکاری اداروں کے اہلکاروں, میڈیا کے نمائندوں ,سیاسی جماعتوں کے کارکنوں, اور شہریوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بازو پر کالی پٹی باندھی۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ آج کے دن کا اصل مقصد یہ ہے کہ ہم کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انشاء اللہ کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا۔