شہداء پولیس قوم کے ہیرو ہیں ، ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض شیرپاؤ

باجوڑ: 4 اگست ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلع پولیس لائن میں شہدائے باجوڑ پولیس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ نے کہا ہےکہ شہداء پولیس قوم کے ہیرو ہیں ، آج پاکستانی قوم مادر وطن پر جانیں نچھاور کرنے والے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتی ہے،ہمیں ان شہداءکی قربانیوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ پولیس کے جوانوں، سیکورٹی اداروں اور عوام کو دہشتگردی سے محفوظ بنانے کیلئے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کئے اور ہمارے کل کیلئے اپنا آج قربان کر دیا۔ہمیں ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،اور بعد میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہزادہ کوکب فاروق نے شہداء کے ورثاء میں تحائف تقسیم کئے،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان اور پولیس آفیسر اور جوانوں اورشہداء کے ورثاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔