ضلع خیبر لنڈیکوتل خوگہ خیل کے عوام اور واپڈا حکام کے درمیان مذاکرات کامیاب

خیبر:ضلع خیبر لنڈیکوتل کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسلام کا گریڈیشن اور خوگہ خیل عوام کے ساتھ مذاکرات کامیاب پاک افغان شاہراہ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر لنڈیکوتل خوگہ خیل کے عوام نے بجلی کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کے موقع پر پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کر دیاگیا تھا جوکہ لنڈی کوتل کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسلام تاجر یونین کے صدر جعفر شینواری اور خوگہ خیل کے عوام نے لنڈی کو تل گریڈ سٹیشن عملہ اور واپڈا حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کئے اور بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا جس پر علاقے کے عوام نے بجلی بحالی کے بعد پاک افغان شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ ختم کرکے پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔