انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثنا ء اللہ عباسی کا ضلع خیبر کا دورہ

پشاور : انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثنا ء اللہ عباسی نے ضلع خیبرکا دورہ کیا۔ ٹریفک ہیڈ کوارٹرز ضلع خیبر پہنچنے پر سی سی پی او پشاور ، ڈی پی او خیبر اور دیگر اعلی پولیس حکام نے آئی جی پی کا پر تپا ک استقبال کیا۔ ٹریفک پولیس خیبر کے چاق وچوبند دستے نے آئی جی پی کو سلامی پیش کی۔آئی جی پی نے ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں پودا بھی لگا یا۔ آئی جی پی نے ضلع خیبر میں پولیس اسسٹنس لائن (پال)کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈی پی او خیبر نے آئی جی پی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب خیبر کے عوام کو ایک چھت کے نیچے مختلف سہولیات انتہائی سہل اورکم وقت میں بہم پہنچائی جائیں گی۔جن میں بیرون ملک جانے والے افراد کے پولیس کلیئر نس سرٹیفکیٹ، کریکٹر سرٹیفکیٹ، چوری و ڈکیتی و راہزنی کی رپورٹ، گھر کے کرایہ داران کی ویریفکیشن، قومی شناختی کارڈ کی ویری فکیشن، سرکاری کاغذات کی گمشدگی کی ایف آئی آر وغیرہ شامل ہیں۔آئی جی پی نے پولیس اسسٹنس لائن میں عوام کی آسانی کے لیے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا اور کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور خدمات کی عوام کی دہلیز پر فراہمی کو یقینی بنانا خیبرپختونخوا پولیس کے فرائض میں شامل ہیں۔ضلع خیبر دورے کے موقعے پر آئی جی پی نے ٹریفک ہیڈکوارٹرز کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر مامور عملے سے ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں پوچھا۔انہوں نے عوام کی سہولت کے لیے قائم ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا بھی دورہ کیا۔آئی جی پی کوبتا یا گیا کہ اب تک خیبر کے عوام کو 2618 ڈرائیونگ لائسنس اور 4026 ڈرائیونگ پرمٹ کا اجرا ء کیا جا چکا ہے۔ اس موقع پر ٹریفک ہا ئی وے کے عملے سے اپنے خطا ب میں آئی جی پی نے کہا کہ خیبر کے عوام کے ساتھ قانون کے دائرے میں بھرپور تعا ون کریں اور ان کو سہولیات کی فراہمی میں ممدومعاون ثابت ہو ں اور عوامی پولیسنگ کے ذریعے عوام کے دلوں کو جیت کر پولیس کے نظام کو کامیاب بنائیں۔انہوں نے مذید کہا کہ ضلع خیبر کے عوام میں ٹریفک قوانین کی پاسداری اور عمل درآمد کے لیے بھر پور آگا ہی مہم چلائیں تا کہ ٹریفک حادثات پر قا بو پا کر عوام کے جا ن و ما ل کو محفو ظ بنایا جائی-