شمالی وزیرستان میں آج عید کی نماز ادا کی گئی

وزیرستان: شمالی وزیرستان میں آج عید کی نماز ادا کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے کچھ علاقوں میں آج عید کی نماز ادا کی گئی ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے مقامی چاند دیکھنے والی کمیٹی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ماہ کے اوائل میں ذوالحج کے چاند دیکھنے کے بعد گواہوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ عید الفطر کے موقع پر بھی شمالی وزیرستان میں پاکستان بھر سے ایک دن قبل عید منا لی گئی تھی۔ شمالی وزیرستان کےعلاقے میران شا ہ میں عید کی نماز ادا کی گئی تھی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔ اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ نمازعيد کا سب سے بڑا اجتماع تبليغی مسجد ميں ہوا ہے جس میں سینکڑوں افراد نے شکرکت کی تھی۔اس کے علاوہ عید کی نماز کے وقت سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جس کے بعد عید کی نماز ادا کی گئی۔تاہم اس مرتبہ بھی شمالی وزیرستان میں پورے پاکستان سے پہلے عید کی نماز ادا کر دی گئی ہے۔