خیبر:تحصیلدار داؤد خان اور سکیورٹی کمانڈربریگیڈئر وقاص کا تیراہ بازار کا دورہ

خیبر: وادی تیراہ باغ میں مقامی انتظامیہ اورپاک آرمی افسران کا عید کے موقع پرکورونا وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے سلسلے میں مقامی علماء اور میدان باغ کے تاجروں کے ساتھ الگ الگ سیشن منعقد کیے۔ کورونا روک تھام کے بارے وادی تیراہ ضلعی انتظامیہ کے تحصیلدار نے میدان باغ کے علماء اور عمائدین کے ساتھ ایک سیشن کے دوران انہیں آگاہ کیا کہ عید کے موقع پر احتیاط برتنے کی ضرورت ہے اور یہاں عوامی اجتماعات اور گھل ملنے سے گریز کیا جائے ۔مقامی علماء نے انتظامیہ کے ساتھ ایس او پیز پر عمل کرنے اور انتظامیہ کا پیغام عوام تک رسا ئی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا ئی ۔دریں اثنا تحصیلدار تیراہ داود آفریدی،پولیس انچارج تیراہ جاوید آفریدی اور سکیورٹی کمانڈر بریگیڈئر وقاص نے تیراہ باغ بازار کا مشترکہ دورہ کیا اس موقع پر دکانداروں کو کورونا وائرس سے بچنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے ،ماسک پہننے اور بازار میں گاہک کا رش کم کرنے میں انتظامیہ سے تعاون کی اپیل کی۔ بازار یونین کے مشران نے انتظامیہ کے ساتھ کورونا ایس او پیز کے مطابق کاروباری لوگوں کو پابند بنانے کا عزم ظاہر کیا ۔