شمالی وزیرستان: ڈی ایچ کیو ہسپتال میرانشاہ میں بے گھر افرادکیلئے سرکاری پناہ گاہ قائم

شمالی وزیرستان:صوبائی حکومت کے احکامات کے پیش نظر اور ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر فواد خٹک نے میرانشاہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بے گھر افراد کے لئے 30 بیڈ پر مشتمل سرکاری پناہ گاہ بنائی. جہاں پر بے گھر افراد کو تمام سہولیات دی جاے گی۔ اس موقع پر پناہ گاہ میں رات گزارنے والوں نے صوبائی اور ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان کے اس اقدام کو سہراتے ہو ئے شکریہ ادا کیا۔