ضلع خیبر میں پہلی مرتبہ ٹریفک ہا ئی وئے پولیس متعارف

خیبر:آئی جی پی خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کی خصوصی ہدایات پر ضلع خیبر میں پہلی مرتبہ ٹریفک ہائی وئے پولیس کو متعارف کروایا گیا ہیں جنہوں نے آج باقاعدہ طور پر پٹرولنگ شروع کردی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا کے ٹریفک ہائی وئے پولیس کے تعیناتی سے پاک افغان شاہرہ پر ٹریفک کی روانگی اور حادثات میں کمی آئی گئی۔ ہا ئی وے پولیس کے دستوں کی مرحلہ وار ٹریننگ کا سلسلہ بھی جاری رہیگا۔ پہلے مرحلے میں 25 اہلکاروں کو پشاور پولیس نے ٹریننگ دی ہے۔ ہا ئی وئے ٹریفک پولیس کو پٹرولنگ کے لئے موبائل گاڑیاں بھی فراہم کردی گئی ہیں۔ مقامی لوگوں نے پولیس کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔