پولیو مہم میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرباجوڑ

باجوڑ: ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ کے ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل زمین خان کی زیر صدارت 17 اگست 2020 شروع ہونے والے پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد الیاس، اے اے سی عجم خان، انڈر ٹریننگ اسسٹنٹ کمشنرز اللہ نواز،انڈر ٹریننگ اسسٹنٹ کمشنر شکیل احمد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عدنان، ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ولید، ڈی پی سی آر ڈاکٹر حمایت، ڈاکٹر عزیز الرحمن ایجوکیشن آفیسر، سب انسپکٹر منیر ذادہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈی پی سی آر ڈاکٹر حمایت نے پولیو کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زمین خان نے کہا کہ 17 اگست سے شروع ہونے والے پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے اس لئے ہم سب کو اس کی کامیابی میں اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نےپولیو آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ 5 سال سے کم عمر کے ہربچے تک رسائی یقینی بنائیں اور نئی نسل کو پولیو سے بچائیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زمین خان نے پولیو آفیسر کو ہدایت کی کہ پولیو مہم میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔