اورکزئی اسکاؤٹس کے تعاون سے ماموزئی میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اورکزئی:پاکستان کی سیکورٹی ادارے امن وامان کے قیام کے ساتھ ساتھ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں بھی پیش پیش ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول غازی غزن جمال کی ہدایت پر اورکزئی محکمہ صحت نے اورکزئی اسکاؤٹس کے تعاون سے ماموزئی میں ایک مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا، کیمپ میں مریضوں کو مفت ادویات دیئے گئے ۔میڈیکل کیمپ میں علاج کی غرض سے آنے والے بچوں ، خواتین اور بڑوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر مریضوں کا کہنا تھا کہ میڈیکل کیمپس کا انعقاد غریب اور نادار افراد کے لئے نہایت مفید ہیں، کیمپ کے انعقاد پر اورکزئی اسکاؤٹس اور محکمہ صحت کے شکر گزار ہیں ۔ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ شہری جوق در جوق آ رہے ہیں ، شہریوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔