وزیرقبائل کی قربانیاں روشنی کی طرح عیاں ہیں ، آئی جی ایف سی ساؤتھ محمد عمربشیر

جنوبی وزیرستان :آئی جی ایف سی ساؤتھ محمد عمربشیر نے سکاؤٹس کیمپ وانا میں آحمدزئی وزیر،دوتانی اور سلیمان خیل قبا ئل کیساتھ گرینڈ تعارفی جرگہ کیا،چیف ملک بسم اللہ خان یارگل نے آئی جی ایف سی ساؤتھ کو روایتی پگڑی پہنائی اس موقع پر کمانڈنٹ سکاؤٹس محمد وسیم الطاف اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فہیداللہ بھی موجود تھے۔،قبائلی عمائدین نے کثیرتعداد میں شرکت کیں،ملک اجمل وزیر نے عمائدین اور علماء کرام کی طرف سے آئی جی ایف سی ساؤتھ کو وزیر،دوتانی،سلیمان خیل قبائل اور حکومت کے درمیان گوڈ ویل ریلیشن (تعلقات) پر روشنی ڈالی،اس موقع پر نے کہاکہ وزیر قبائل کو وار آن ٹیرر میں حکومت کے ساتھ قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں۔انھوں نے مذید کہاکہ ہم کشمیرسے لیکر آج تک پاک فوج اور حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی ہم کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔دریں اثناء آئی جی ایف سی ساؤتھ محمد عمر بشیرنے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم آج سے پہلے دوبار اس علاقہ میں اپنی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں جبکہ وزیرقبائل کی قربانیاں روشنی کی طرح عیاں ہیں،کیونکہ وار آن ٹیرر میں پاک فوج اور دیگرسکیورٹی اداروں کے ساتھ کندے سے کندا ملاکر اس علاقے سے غیرملکی دہشت گردوں باہر نکال دئیے اور ہم پر امید ہیں کہ آئندہ کے لئے وزیر قبائل حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر امن وامان کو برقرار رکھیں گے انھوں کہاکہ ہمیں وہ وقت بھی یاد ہے کہ وزیرقوم کے سرکردہ عمائدین گاڑیاں ہمارے گاڑیوں کے آگے چلاکرہمارے لئے نصب آئی ڈیز اور ریمونٹ کنٹرول بم اپنے سینوں کو چھیر کر ہم سے پہلے قربانیاں دیتے رہے انھوں نے کہاکہ وزیرقبائل ہمارے ساتھ مل بیٹھ کر مسئلے مسائل کا حل نکالیں گے،انھوں نے کہاکہ ہمیں وزیر قبائل کی قربانیاں اچھی طرح یاد ہیں کسی قربانی کو بھلائے گے نہیں بلکہ اپنے دل میں رکھے ہیں اور رکھیں گے ۔انھوں نے کہاکہ میرے آنے کا ایک ہی مقصد ہے کہ واناکوترقی میں آگے لے کے جاناہے تنائی ٹو گل کچھ اور ژوب روڈ انشاء اللہ بہت جلد بن جائے گی۔جس سے انگورآڈہ ایک اہم ٹرانزٹ پوائنٹ بن جائے گا جس سے علاقے میں بے روزگاری کا خاتمہ اور خوشحالی کا دور دورا ہو گا اور اسطرح وانا ایگری پارک کو وسعت ملنے سے روزگار کے مواقع میسر ہو جائینگے۔