شمالی وزیرستان میں پہلی بار پولیس کی فلیگ مارچ

شمالی وزیرستان :ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور کی قیادت میں شمالی وزیرستان میں پہلی بار پولیس کی فلیگ مارچ،فلیگ مارچ صدر مقام میران شاہ سے شروع ہو کر میر علی اور پھر میر علی سے میران شاہ پر اختتام پذیر ہوئی۔ فلیگ مارچ میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔اس دوران ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئی جی پی ثناءاللہ عباسی کے بہت شکر گزار ہیں کہ ان کی وجہ سے ہمارے پولیس فورس کا مورال بلند ہوا ہیں اور مزید بلند ہونے کی کوشش کریں گے مین روڈ پر جگہ جگہ قبائلی عمائدین اور عوام بمعہ پولیس کی بھاری نفری موجود تھے اور یہ نعرہ لگا رہے تھے کہ پاکستان زندہ باد ۔ کے پی پولیس زندہ باد ۔ آئی پی جی کے پی ثناءاللہ عباسی زندہ باد ۔ ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور زندہ باد کے نعرے سے فضا گونج اٹھا ۔