شمالی وزیرستان:کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیاجائے گا ، اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ

شمالی وزیرستان:ڈپٹی کمشنر ضلع شمالی وزیرستان شاہدعلی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ فواد خٹک نے ٹی ایم او میرانشاہ کے ہمراہ مال مویشی منڈیوں کے دورے کرکے کورونا وائرس کے پھیلائو کے خلاف اُٹھائے گئے اقدامات چیک کئے۔اس موقع پر اے سی نے سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیاجائے گا ورنہ ٹھیکیدار کی این او سی کینسل کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں اور سماجی دوری کیلئے ضروری اقدامات یقینی بنائیں، بچوں اور بوڑھوں کو منڈی میں آنے کی اجازت نہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلے اور رش والی جگہوں میں جانے سے اجتناب کریں۔