شمالی وزیرستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا ، قاسم سوری

اسلام آباد : قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری سے قطر میں پشتون برادری کے سربراہ ملک ناور خان وزیر نے ملاقات کی اس موقع پر ان کے ہمراہ ہلال احمر پاکستان اسلام آباد ریجن کے کوارڈینٹر چوہدی ضیاء بھی تھے۔ ملک ناور خان وزیر نے ڈپٹی سپیکر کو شمالی وزیرستان کے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔انہوں نے آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے شمالی وزیرستان سے افغانستان جانے والے خاندانوں کی مشکلات سے بھی آگاہ کیا اور دیگر مسائل کے حوالے سے بھی باتیں کیں۔ڈپٹی سپیکر نے تمام مسائل جلد حل کرنے کا یقین دلایا۔ ملک ناور وزیر نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا شکریہ ادا کیا اور میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شمالی وزیرستان کے عوام کو درپیش کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا اور ان کی فریاد اعلیٰ حکام تک پہنچانا میری ذمہ داری بنتی ہے۔ آخر میں ہلال احمر پاکستان اسلام آباد ریجن کے کوارڈینٹر چوہدی ضیاء نے بھی ملک ناور خان وزیر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔