خیبر:ضلعی انتظامیہ عوام الناس کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے کوشاں ہے ، اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل

خیبر:ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل محمد عمران خان کا پاک افغان شاہراہ کا دورہ۔پاک افغان شاہراہ سلطان خیل کے مقام پر ٹرانسپورٹروں نے مطالبات کے حق میں احتجاجا پاک افغان شاہراہ کو صبح 10 سے بند کیا تھا جس کی وجہ سے رات گئے گھنٹوں مین شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی تھی۔جس پر اسسٹنٹ کمشنر عمران صبح سے مختلف مراحل میں متعلقہ سربراہان کیساتھ مذاکرات کررہے تھے جس میں ان کے جائز مطالبات کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی گئی کہ آپ کےمسائل کے بہتر حل کے لئے اعلی حکام کیساتھ مسئلے کو اٹھایا جائیگا۔ آخر کار احتجاج کو ختم کرکے روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ خیبر عوام الناس کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے کوشاں ہے جس کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا۔