باجوڑ:ڈپٹی کمشنرمحمد فیاض کا ڈی پی او شہزادہ کوکب کے ہمراہ مویشی منڈیوں کا اچانک دورہ

باجوڑ:ڈپٹی کمشنر محمد فیاض خان شیرپاؤ کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہزادہ کوکب فاروق کے ہمراہ مویشی منڈی صدیق آباد پاٹک کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خار فضل الرحیم اے ڈی لائیو سٹاک ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عجم خان ہمراہ تھے۔ اس موقع پرمویشی منڈیوں پر عملہ تعینات، لائیوسٹاک عملہ نے خصوصی مہم کے تحت کانگو وائرس سے بچاو کیلئے ہزرواں چھوٹے بڑے جانوروں کو سپرے کرائے گئے ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے صدیق آباد پاٹک مویشی منڈی میں لائیو سٹاک کی جانب سے فراہم کی گئی تمام تر سہولیات کا معائنہ کیا ۔ ڈی سی باجوڑ نے کرونا وائرس کے پیش نظر جاری حکومتی ایس او پیز پر عمل درامد کرنے کر حوالے سے چیکینگ کی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ نے اسسٹنٹ کمشنر خار فضل الرحیم کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درامد کو یقعینی بنایا جائے اور ساتھ ہی مویشی منڈیوں میں تمام تر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔