باجوڑ میں میٹرک امتحانات کے ٹاپ پوزیشن ہولڈرز طلباء میں ایوارڈز تقسیم

باجوڑ: باجوڑ میں میٹرک امتحانات کے ٹاپ پوزیشن ہولڈرز طلباء میں ایوارڈز تقسیم۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیرپاؤ نے متعلقہ طلباء میں نقد چیک تقسیم کیے، طلباء میں ایوارڈز تقسیم کرنے کا مقصد انکی حوصلہ افزائی کرنا اوران میں آگے بڑھنے کا سوچ پیدا کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل میں باجوڑ کا نام روشن کریں۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے تمام طلباء کو مبارکباد دی اور انکے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاکنڈ سالانہ بورڈ امتحانات میں باجوڑ کے ٹاپ تین پوزیشن پر چھ طلباء موجود تھیں جن میں پہلے پوزیشن پر 1072 نمبر لینے والے فضل حبیب غازی بابا پبلک سکول آرنگ اور مداد اللہ مسلم پبلک سکول خار، دوسرے نمبر پر 1060 نمبر لینے والے شفیع اللہ قذافی پبلک سکول اور ساجد اللہ گورنمنٹ ہائی سکول ناواگئی، جبکہ تیسرے نمبر پر 1058 نمبر لینے والے خالد خان گورنر ماڈل سکول خار اور جنید خان قذافی پبلک سکول قذافی کے طلباء شامل تھے۔اس کے ساتھ یتیم طالب علم اور تحصیل ماموند ٹاپ کرنے والے حماد الحق کو بھی خصوصی ایوارڈ اور نقد کیش انعام دیاگیا۔ایوارڈزدینے کی سادہ تقریب ڈپٹی کمشنر باجوڑ افس میں منعقد ہوئی کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کے پیش نظر ذیادہ لوگوں کو دعوت نہیں دی گئی تھیں ۔