وزیرستان میں احساس پروگرام کے سروے کا خیر مقدم

پشاور :عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما تاج وزیر نے کہا ہے کہ وزیرستان میں احساس پروگرام کیلئے سروے شروع کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، تاج وزیر نے کہاکہ سروے شروع کرنے کیلئے انہوں نے جدوجہد شروع کی تھی جو بالاآخر کامیابی ملی، اس عمل میں ان کیساتھ بی آئی ایس پی جنوبی وزیرستان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمر وزیر اور دیگر افسران نے بہت تعاون کیا اور عید کے بعد وزیرستان میں احساس پروگرام کیلئے سروے پروگرامز شروع ہو جائیں گے۔سروے کیلیے امیدواروں کے ٹیسٹ اور انٹرویوز ہوئے ہیں اور کامیاب امیدواروں کو عید کے بعد اس حوالے سے باقاعدہ طور پر ٹریننگ دی جائے گی جنوبی وزیرستان سے 145 سپروائزر لیے جائیں گے اور ہر ایک سپروائزر کے ساتھ 10 ورکرز اور بھی ہوں گے جنہیں احساس پروگرام کے طریقہ کار پر ٹریننگ دی جائے گی ۔