اورکزئی میں مٹی کا تودہ گرنے سے 3 کم سن بچیاں جاں بحق

اورکزئی:لوئر اورکزئی کے علاقہ کڑی تال میں مٹی کا تودہ گرنے سے 3 کم سن بچیاں جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگئیں۔ ڈی پی او اورکزئی نثار خان کے مطا بق جاں بحق بچیوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہے۔پولیس کے مطا بق ایک بچی کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیاگیا ہے ، چار کم سن بچیاں مکان کی مرمت کے لئے مٹی گھر لے کر جا رہی تھی کہ اچانک مٹی کا تودہ گر کر ملبے تلے دب گئے پولیس کے مطا بق ملبے تلے 3 بچیاں جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوئیں۔