باجوڑ پولیس کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری

باجوڑ :ڈی پی او باجوڑ شہزادہ کوکب فاروق کی ہدایت پر باجوڑ پولیس اور ٹریفک اسکواڈ کیجانب سے تمام خلاف ورزیوں سے متعلق جن میں خصوصا کالے شیشوں والی گاڑیوں، ہیلمٹ پہننے، کم عمر ڈرائیور اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑیاں چلانے کے حوالے سے آگاہی مہم جاری ہے۔ باجوڑ کے مختلف شاہراہوں اور چیک پوسٹوں پر باجوڑ پولیس کیجانب سے گاڑیوں کے کالے شیشوں کیخلاف کریک ڈاون بھی کیا گیا۔ڈی پی او باجوڑ شہزادہ کوکب فاروق نے کہا کہ کریک ڈاون کا مقصد جرائم انسداد اور معاشرتی برائیوں کی اصلاح کے اقدام کویقینی بناناہے۔