شمالی وزیرستان:ضلعی انتظامیہ کی کوششوں سے 32 سالہ پرانا زمینی تنازعہ حل

شمالی وزیرستان:ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان کی کوششوں کی وجہ سے شیر خیل اورگلک خیل قبائل کے درمیان 32 سالہ پرانا زمینی مسلہ حل ہو گیا۔ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان خصوصی ہدایت پر تحصیلدار غلام خان غنی رخمان اور جرگہ ممبران کی انتھک کوششوں سے زمینی تنازعہ حل ہو گیا۔ جس میں ماضی قیمتی جانوں کا ضیا ع ہوا تھا۔ تنازعہ زمین پر باقاعدہ طور پر برجھیاں لگائی گئی جس کو دونوں قبائل نے کھلے دل سے قبول کیا۔ دونوں قبائل اور علاقائی مشران نے انتظامیہ اور جرگہ ممبران کی اس کاوش کو خراج تحسین پیش کیا۔اس ضمن میں انتظامی افسران اور جرگہ ممبران کی عزت افزائی کے لیے جلد ہی ایک تقریب منعقد کی جاے گی تاکہ مستقبل میں بھی اسی طرح جذبے اور لگن سے کام کریں۔ یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نے تمام افسران کو احکامات صادر کیے ہیں کہ علاقائی مسائل کو حل کرنے کے لیے انتھک کوششیں جاری رکھیں تاکہ علاقے میں مکمل طور پر امن کی فضا قائم ہو سکے۔