خیبر: اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران کا پاک افغان شاہراہ کا دورہ

خیبر:ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران خان کا پاک افغان شاہراہ کا دورہ۔لنڈی کوتل میں چاروازگئی کے مقام پر تنظیم نوجوانان نے طورخم بارڈر کے زریعے عید کے موقع پر دنبوں کی ترسیل بند ہونے پر احتجاجا پاک افغان شاہراہ کو بند کیا تھا جس کی وجہ سے مین شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھی۔جس پر اسسٹنٹ کمشنر عمران اور ایس ایچ او لنڈی کوتل ابراہیم شینواری موقع پر پہنچ گئے اور متعلقہ سربراہان کیساتھ مختلف مراحل میں مذاکرات کئے جس میں ان کا مطالبہ تھا کہ عید کے موقع پر فوری طور پر بارڈر کو کھول کر دنبوں کی ترسیل شروع کی جائے بعدازاں متفقہ طور پر ان کو یقین دہانی کرائی گئی کہ اپ کے اس مسئلے کے بہتر اور جلد حل کے لئے اعلی حکام کیساتھ مسئلے کو اٹھایا جائیگا اور انشاء اللہ عید الاضحی کے موقع پر بارڈر کے زریعے دنبوں کی درامد کی ترسیل کے لئے عملی اقدامات کی جائیگی۔ضلعی انتظامیہ خیبر عوام الناس کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے کوشاں ہے جس کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا۔