خیبر پختونخواحکومت صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے تمام تر ممکن وسائل بروئے کار لارہی ہے ، عبدالسلام آفریدی

مردان(عبداللہ شاہ بغدادی) رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی نے کہا ہے کہموجودہ صوبائی حکومت صوبے بشمول ضلع مردان میں کھیلوں اور دیگر صحت افزاسرگرمیوں کے فروغ کیلئے تمام تر ممکن وسائل بروئے کار لارہی ہے۔مردان کے نوجوانوں کے لیے ورزش کی سہولیات کی مفت فراہمی اور انکو صحت مندانہ کاموں کی طرف مائل کرنے اور انکی توانائیاں مثبت کاموں میں خرچ کرنے کے لئے اوپن ائیر جم کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے. ورزش کی یہ سہولیات لوگوں کو مفت مہیاکی جائیں گی اور اس کے لیے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی تا کہ شہری اوپن ایئر جم کے زریعے اپنی صحت کا خیال رکھ سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی آر سی چوک کے قریب اوپن ائیر جم پارک کا افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،اس موقع پرایک ہزار سہولیات کھیل پراجیکٹ خیبر پختونخوا کے ڈائر یکٹر مرادعلی مہمند، ڈپٹی ڈائریکٹر امیر محمد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف فرحان،اے ڈی سی نیک محمد،پاکستان تحریک انصاف ضلع مردان اربن کے جنرل سیکرٹری ساجداقبال مہمند،سابق ضلع ممبر حاجی نعیم انور،سابق ناظم منگاہ گوہر علی اور سوشل ورکر اقبال خان مہمند بھی میں موجود تھے۔مرادعلی مہمند نےصوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے محکمہ کھیل کے دیگر اہم منصوبوں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ صوبے بھر بشمول ضم شدہ قبائلی اضلاع میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت تمام ممکن وسائل بروئے کار لارہی ہے۔