جزیرے میں اپنی زندگی بسر کرنے والے جوڑے کی داستان

ٹورونٹو:29 سال سے ایک جزیرے میں اپنی زندگی بسر کرنے والے جوڑے کی داستان۔ایڈمز اور کیتھرین گزشتہ 29 سال سے ایک ایسے جزیرے میں رہائش پذیر ہیں جہاں ان کے علاوہ کوئی نہیں ہے۔جوڑے نے کئی سالوں سے دنیا سے الگ اپنی ایک دنیا بسائی ہوئی ہے۔ خبر ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق برٹش کولمبیا سے دس میل شمال میں وینکوور جزیرے کے مغربی ساحل سے دور وین ایڈمز اور کیتھرین کنگ کی دنیا ہے جس پر کورونا جیسی وباء کا کوئی اثر نہیں ہوا اور ان کے معمولات زندگی بنا کسی تبدیلی کے جاری ہیں۔پانی میں تیرتے ایک جزیرہ نما کمپاؤنڈ جس کو ’’فریڈم کوو‘‘ کا نام دیا گیا ہے یہ پچھلے 29 سالوں سے ایڈمز اور کیتھرین کا گھر ہے، جس کو محبت کی مشقت اور استعمال شدہ چیزوں کی مدد سے ہاتھ کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔فریڈم کوو اپنے قریب ترین قصبے سے 25 منٹ کی مسافت پر ہے لیکن اس جزیرے تک پہنچنے کے لیے پانی ہی واحد راستہ ہے۔ ایڈمز کے مطابق ہمارے گھر کے راستے میں کوئی سڑک نہیں، پانی ہی ہمارے لیے ہائی وے ہے۔فریڈم کوو نامی اس جزیرے کا وزن دس لاکھ پاؤنڈ ہے جو کہ آزادانہ طور پر پانی کے اوپر تیز رہا ہے۔ جب آپ فریڈم کوو پہنچیں تو روشن عمارتوں کے ذریعہ سیاہ فیروزی ٹرم کے ساتھ استقبال ہوتا ہے جبکہ وہیل کی ہڈیوں سے بنا ایک راستہ آپ کو اندر لے جانے کے لیے رہنمائی کرتا ہے۔اس کمپاؤنڈ میں آپ کے لیے ہر وہ چیز موجود ہے جس کے بارے میں آپ سوچ سکتے ہیں، ایک ڈانس فلور ہے، آرٹ گیلری، موم بتی کی فیکٹری، چار گرین ہاؤسز اور چھ شمسی پینلز کے علاوہ ایک چھوٹے سے آبشار تک رسائی ہے جو مسلسل بہتا ہوا پانی مہیا کرتا ہے۔