مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک حمایت جاری رکھیں گے، عمران خان

اسلام آباد:مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے۔ یوم شہداء کشمیر کے موقع پر ٹویٹر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے۔ پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی اور ظالمانہ قبضہ کیا ہوا ہے، شہدائے 13 جولائی 1931 آج کی تحریک آزادی کے آباؤ اجداد تھے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کشمیر میں ہونے والے ظلم کے خلاف لڑنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آزادی کی خاطر کشمیری نسل در نسل قربانیاں دے رہے ہیں اور وہ ہندوتوا حکومت کے مظالم کے خلاف کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی حمایت کی ہے اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر میں سے بھارتی ظلم ختم ہو جائے گا۔