فیس ایپ صارفین اپنا ڈیٹا سرور سے مٹا سکتے ہیں

ماسکو : نوجوانوں کو بوڑھا اور بوڑھوں کو نوجوان دکھانے والی فیس ایپ جس پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ اس سے صارفین کا ڈیٹا لیک ہو سکتا ہے نے وضاحت کر دی ہے کہ ایپ میں شئیر کی جانے والی تصاویر کسی تھرڈ پارٹی کو نہیں دی جاتیں۔ اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ اس ایپ کے استعمال کرنے والے صارفین کا ڈیٹا لیک ہو سکتا ہے۔اس ایپ کی پرائیویسی پالیسی میں یہ درج کیا گیا ہے کہ یہ ایپ صارفین کی تصاویر اور ڈیٹا کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کر سکتی ہے۔اگرچہ اس ایپ کے پیچھے صرف تفریحی مقاصد نظر آتے ہیں لیکن روسی کمپنی کی جانب سے تیار ہونے اور پھر اس کی پرائیویسی پالیسی میں درج معلومات کی وجہ سے اسے پرائیویسی کے لیے خطرہ قرار دیا جا رہا تھا اسی لیے گزشتہ روز ایک امریکی سینیٹر نے تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سے اس کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا تھا۔فیس ایپ کے بانی یاروسلاو گونچارو نے اس حوالے سے وضاحت کی ہے کہ ان کی کمپنی ڈیٹا کو کسی بھی تھرڈ پارٹی سے شیئر نہیں کرتی ہے۔گونچارونے کہا کہ صارفین اپنے ڈیٹا کو فیس ایپ کے سرورز سے مکمل طور پر ہٹانے کی بھی درخواست کر سکتے ہیں۔ڈیٹا ختم کرنے کی درخواست کا طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے، ایپ کے مطابق اپنا ڈیٹا سرور سے ہٹانے کے لیے اپنے فون پر انسٹال فیس ایپ کھولیں،سیٹنگ کے مینیو میں سپورٹ کے آپشن میں رپورٹ اے بگ پر کلک کریں اورپھر پرائیویسی کے موضوع کے ساتھ ڈیٹا کو سرورز سے ہٹانے کی درخواست لکھیں۔گونچارو کے بقول ڈیٹا ہٹانے میں کچھ وقت ضرور لگ سکتا ہے کیونکہ ان کی سپورٹ ٹیم کے پاس اس وقت کام کا شدید دباوٴ ہے لیکن مذکورہ درخواستیں ان کی ترجیح ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کی ٹیم اس عمل کو مزید آسان بنانے پر بھی کام کر رہی ہے۔خیال رہے کہ اس سے پہلے کہا جا رہا تھا فیس ایپ نامی ایپلی کیشن کے پیچھے روسی سائبر ایکٹوسٹ ہیں جو آپ کا ڈیٹا محفوظ کر رہے ہیں۔چونکہ اس ایپ کے ذریعے آپ کے فیوچر کافیس بھی آ جاتا ہے اور موجودہ بھی تو اس کی مدد سے وہ آپ کے فیس کے امپریشن اپنے پاس سیو کر رہے ہیں۔ساتھ ہی ساتھ آپ کی ڈیوائس اور انٹرنیٹ پر موجود اہم ڈیٹا بھی چوری کیا جا رہا ہے لیکن اب انتظامیہ نے وضاحت کر دی ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہو گا۔