بھارتی پراپیگنڈہ بے نقاب، سابق چینی جرنیلوں کے ناموں کی لسٹ جعلی نقلی

بھارتی پراپیگنڈہ بے نقاب،چینی جرنیلوں کے ناموں کی لسٹ جعلی نقلی،سو شل میڈیا پر56 فراد کے ناموں کی ایک فہرست پر شیئر ہواہے جس میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ وہ 15 جون کو ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے مابین ہونے والی وادی گلوان تصادم کے مقتول چینی فوجی ہیں۔ یہ دعویٰ غلط ہے۔ ان ناموں کا تعلق پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے 56 سابق جرنیلوں سے ہے ، اور یہ فہرست وکی پیڈیا کے صفحے سے ہی اٹھائی گئی ہے ، جس کا نام “عوامی جمہوریہ چین کے جرنیلوں کی فہرست” ہے۔وائرل لسٹ پر مشتمل تصویر کو ٹویٹر ہینڈل (نیوز لائین ائ ایف) نے اس عنوان کے ساتھ شیئر کیا تھا: بریکنگ نیوز: وادی گلوان ، لداخ ، انڈیاچین فیس آف میں 45 پی ایل اے کے افسران کی پہلے تصدیق ہوگئی تھی مگر اب مزید 11 جو آئی سی یو میں تھے وہ ہلاک ہوگئے ہیں ۔” اس فہرست میں مینڈارن الفاظ میں لکھا ہے ، جس کا تقریبا ترجمہ یہ ہے کہ ، “ہم ان خاندانوں سے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں ، اور اپنے ملک کی خودمختاری کے تحفظ کے لئے پُرعزم ہیں۔نیوز لائن آئی ای ایف یہ اکاؤنٹ 2020 کو بنا اور تین ماہ کے درمیان اس کے تین ہزار تک فالورز بن چکے ہیں۔ اور یہ اکاؤنٹ خود کو ایک نیوز آؤٹ لٹ کے طورپر بیان کرتا ہے۔