فیس ماسک اور لاک ڈاؤن کورونا کی دوسری لہر سے بچا سکتے ہیں،برطانوی سائنسدان

برطانیہ: فیس ماسک اور لاک ڈاؤن کورونا کی دوسری لہر سے بچا سکتے ہیں۔ برطانوی سائنسدان کی شائع ہونے والی تحقیق میں یہ بات واضح کر دی گئی ہے کہ کورونا وائرس کی آنے والی دوسری اور تیسری لہر سے بچنے کے لئے فیس ماسک استعمال کرنا لازمی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تمام لوگوں کے فیس ماسک پہننے سے وائرس کا پھیلاؤ بہت زیادہ حد تک ختم ہو جاتا ہے اور ساتھ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے ساتھ معیشت کو بھی دوبارہ کھولاجا سکتا ہے۔لیکن ان تمام اقدامات کے لئے ضروری ہے کہ پہلے ایک مرتبہ مکمل لاک ڈاؤن کر دیا جائے جس کے بعد لوگوں کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔ اس کے علاوہ شائع ہونے والی تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ گھر میں بنائے جانے والے ماسک کو بھی اس مقصد کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔