گنجے لوگوں کو کورونا وائرس سے زیادہ خطرہ ہوتا ہے،نئی تحقیق

میڈرڈ: کورونا وائرس پر جس تیزی سے تحقیقات ہو رہی ہیں، ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ چنانچہ اس کے متعلق انتہائی سرعت کے ساتھ معلومات اپ ڈیٹ ہو رہی ہیں۔ اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں گنجے لوگوں کے لیے بری خبر سنا دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق براﺅن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ جو مرد گنج پن کا شکار ہیں ان کو کورونا وائرس لاحق ہونے اور اس کی علامات سنگین ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر کارلوس ویمبیئر کا کہنا تھا کہ ”گنجے مردوں میں اینڈروجن نامی ایک ہارمون پایا جاتا ہے۔اس ہارمون کی مقدار مردوں میں عمر کے ساتھ بڑھتی ہے جس کی وجہ سے وہ گنجے ہو جاتے ہیں۔ دوسری طرف یہ ہارمون کورونا وائرس کو خلیوں پر حملہ آور ہونے میں مدد دیتا ہے۔ چنانچہ گنجے مردوں میں کورونا وائرس زیادہ شدید ہوتا ہے اور ان کے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ تک پہنچنے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔