پاک فوج کا ساتھ کیوں دیا ؟مودی کے اولاد کا شاہد آفریدی پر شدید تنقید

تحریر:عبداللہ شاہ بغدادی
ایک بہت بڑی بیماری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے، اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے حفظ وامان میں رکھے لیکن اس سے بڑی بیماری مودی کے دل ودماغ میں ہے اور وہ بیماری مذہب کی بیماری ہے ۔مذہب کو لے کر وہ سیاست کررہے ہیں اور ہمارے کشمیری بہن بھائیوں اور بزرگوں پر ظلم کررہا ہے۔ مودی کو ایک بات کا پتہ ہونا چاہئے، دلیر بننے کی کوشش کرتا ہے لیکن ہے ڈرپوک آدمی۔ چھوٹے سے کشمیر کیلئے اس نے 7 لاکھ کی فوج جمع کردی ہےجب کہ ہماری کل فوج 7 لاکھ ہے۔ مودی کو یہ نہیں پتہ کہ ہماری 7 لاکھ فوج کے پیچھے 22 کروڑ کی فوج کھڑی ہے۔ہم سب اپنی فوج کے ساتھ ہیں، میں پاک فوج کوسیلیوٹ پیش کرتا ہوں ۔ ہم نے ابھی نندن جیسے چوزوں کو ہوا میں مارنے کے بعد چائے پلا کر عزت کیساتھ واپس بھیجا ہے ۔ ہم نے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ ہم امن پسند قوم ہیں۔ان خیالات کا اظہارقومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آزاد کشمیرمیں راشن کی تقسیم کی تقریب کے دوران ایک گاؤں میں لوگوں سے بات کرتے ہوئے کیا، پاک فوج کے حق میں بیان جب سوشل میڈیا پر وائر ل ہوا تو ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا ،ٹوئٹر پر دنیا بھر میں محب وطن پا کستانیوں نے شاہد آفریدی کی وائرل ہونی والی ویڈیو کو سراہا اور ری ٹیوٹ کیا جس کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں ہربھجن سنگھ اور یوراج سنگھ بْرا مان گئے۔ ہربھجن نے کہا کہ ’’ہمارے ملک اور وزیراعظم کا مذاق اڑانے والے آفریدی اب میرے دوست نہیں رہے، میں اور یوراج سنگھ انسانیت کے ناطے ان کی فاؤنڈیشن کو سپورٹ کررہے تھے، وہ بجائے اس کے کہ ہمارا شکریہ ادا کرتے الٹا پشت پر وار کرنا شروع کردیا، میں اب انہیں کبھی سپورٹ نہیں کروں گا اور نہ ہی ان کیلئےکوئی ویڈیو یا سوشل میڈیا پوسٹ کروں گا‘‘۔خیر ہربھجن اور یوراج کا تعلق تو ہمارے دشمن ملک سے ان سے کیا گلا،پاکستان کے اندر رہنے والے بعض غداروں کو پاک فوج کے حق کے بارے میں بیان ہضم نہ ہو سکا اور شاہد آفریدی پر شدید تنقید کیا،بھارت نے ہمیشہ پاکستان کے خلاف سازشیں اور دہشت گردی کی ، ہم جنگ کا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہتے،بھارت آئے روز بلاوجہ پاکستان پر الزامات کی بارش کررہے ہیں، بغیر سوچے، بغیر تحقیق، بغیر ثبوت کے الزامات لگائے جا رہے ہیں، جبکہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طورپر جواب د ے رہے ہیں۔لیکن افسوس کی بات ہے کہ سو شل میڈیا پرپاکستان میں بعض قوم پرست سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے شاہد آفریدی پر تنقید کرتے ہو ئے اپنی اصلیت دکھا کر یہ ثابت کر دیا کہ وہ پاکستان کے اندر رہ کر ہندوستانی حکومت کے غلام ہے ، پاکستانی غدار جو مودی کو اپنے آقا سمجھتے ہے ان کے خلاف بات کرنے پر سیخ پا ہوگئےاور شاہد آفریدی کو آڑھے ہاتھوں لے لیا ،مودی کے خلاف بات کرنے ان غداروں کو ایسا لگا جیسا مودی ان غداروں کا سگا باپ ہے، میں غداروں کو یہ بات باور کرا نا چاہتا ہوں کہ ذہنی غلاموں اگر آج پاک فوج نہ ہو تی تو آپکی حالت فلسطین اور کشمیر سے بدتر ہو تی اور آپ کسی ہندو کے گھر میں لیٹرین صاف کر رہے ہوتے ،اللہ تعالٰی کا شکرادا کریں کہ آپ ایک آزاد ریاست میں سانس لے رہے ہیں، لیکن آپ کو اس سے کیا آپ تو چند روپوں کے خاطر اپنی ضمیر بھیج کر پاکستان دشمن ممالک کے غلام بن گئے ہیں، آج بھی پاکستانی بچہ بچہ پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا کرفوج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کررہے ہیں۔ پاکستان میں بعض قوم پرست سیاستدان موجود ہیں جو پاکستان کا نمک کھا کر بھی بھارت اور افغانستان کے گن گاتے ہیں۔جو مختلف تقریبات میں کھڑے ہو کر را، اور این ڈی ایس کا ساتھ دیکر اپنی فوج اور ایجنسیوں پر الزامات لگارہے ہیں، افواجِ پاکستان اوراس سے متعلقہ ایجنسیوں کی کردار کشی کرنیوالی شخصیات اور ان کی سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کر کے ان پر غداری کے مقدمات قائم کیے جائیں اور انھیں قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ دوسروں کو عبرت حاصل ہو سکے۔ہم سب کی اللہ تعالیٰ سے التجا ہے کہ پاکستان کے اندر دشمن ممالک کے کارندوں کو نست و نابود کریں اور نشانہ عبرت بنا ئیں،پوری دنیا میںپاکستان خطے میں امن و سلامتی کا اہم شراکت دار ہے اور دنیا بھر میں امن و سلامتی کیلئے اپنا ذمہ دارانہ فرائض کردار ادا کررہے ہیں۔