بیماریوں سے بچاؤ،روزانہ ایک لیٹر سے زیادہ پانی پیناچاہیے

برلن:جرمنی کے ماہرین خوراک نے جسم کو پانی کی ضرورت ظاہر کرنے والی علامات کے بارے میں بتایا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی 9 علامات ہیں جن کے ظاہر ہونے سے یہ پتا چلتا ہے کہ آپ کے جسم میں پانی کی کمی ہے اور آپ کو زیادہ سے زیادہ پانی پینا چاہیے۔ماہرین نے کہا ہے کہ ان علامات میں سر درد، سر کا چکرانا، نظر کا متاثر ہونا، گردوں میں درد کی شکایت، پیشاب کی کمی، پیشاب کے رنگ کا سیاہ اور تیز بدبو، قبض اور موٹا پاخانہ، ہونٹوں کا خشک ہونا اور پھٹ جانا ، ہاتھ کے پچھلے حصے، بازو اور ران پر جھریاں ظاہر ہونا شامل ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض بیماریوں، جسمانی عوارض یا چوٹ لگنے سے بھی پیاس کم ہوسکتی ہے، پیاس نہ ہونے کے باوجود روزانہ ایک لیٹر سے زیادہ پانی پیناچاہیے۔