سعودی عرب میں اونٹوں کی منفرد نیلامی کا میلہ سج گیا

ریاض: سعودی عرب میں اونٹوں کی منفرد نیلامی کا میلہ سج گیا ہے جس میں اونٹ پالنے کا شوق رکھنے والے700 سے زیادہ افراد شریک ہیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاض شہرسے 140 کلو میٹر دور الصیاہد نامی علاقے میں اونٹوں کی منفرد نیلامی کے لیے میلے کا افتتاح کردیا گیا ہے جس میں کئی اونٹ پہلی مرتبہ نیلامی کے لیے پیش کئے جائیں گے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمومی نوعیت کے اونٹ جن کی نیلامی متوقع ہے، ان کی مالیت دو کروڑ ریال سے زیادہ ہے۔ انتظامیہ کے مطابق اونٹوں کی نیلامی کے بعد اونٹوں کا ایک بڑا میلہ منعقد کیا جائے گا۔