پاکستان اور سوئٹزر لینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

نتھیا گلی:پاکستان اور سوئٹزر لینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ہفتہ کو مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب میں پاکستان کی جانب سے این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اور سوئٹزرلینڈ کے وزیرخارجہ اگنازئیو کاسیس نے دستخط کئے۔ تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شرکت کی جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن بھی تقریب میں موجود تھیں۔مزیدبرآں پاکستان میں سوئٹزرلینڈ کے سفارتخانہ اور اعلیٰ پاکستانی حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی